جسٹس اشوک بھوشن کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے لون موروٹوریم سے متعلق معاملے کی سماعت کے دوران واضح کیا کہ کریڈٹ کارڈ ہولڈر قرضدار نہیں ہے، وہ خریداری کرتے ہیں، نہ کی کوئی قرض لیتے ہیں۔ ایسے میں انہیں کمپاؤنڈ انٹریسٹ پر چھوٹ کا فائدہ نہیں دیا جانا چاہئے۔‘
اس دوران مرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالسیٹر جنرل تشار مہتہ نے بنچ کے سامنے درخواست کی کہ عدالت اب اورکسی راحت کے مطالبے پر غور نہ کرے کیونکہ حکومت پہلے ہی اس معاملے میں کافی آگے بڑھ کر قدم اٹھاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بحران سے دوچار شعبوں کو ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہے۔
بنچ میں جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ بھی شامل ہین۔