اردو

urdu

ETV Bharat / city

جیمس کے ڈائریکٹر کا جعلی ای میل آئی ڈی بنا کر جعلسازی - گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس

نوئیڈا میں گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (جی آئی ایم ایس) کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر ڈاکٹر راکیش کمار گپتا کا جعلی ای میل آئی ڈی بنا کر جعلسازی کرنے کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

جیمس کے ڈائریکٹر کا جعلی ای میل آئی ڈی بنا کر جعلسازی
جیمس کے ڈائریکٹر کا جعلی ای میل آئی ڈی بنا کر جعلسازی

By

Published : Jun 19, 2021, 10:38 PM IST

سائبر ٹھگوں نے ڈاکٹر راکیش کمار گپتا کے جعلی ای میل کے ذریعہ جیمس عملے کے ملازمین کو مسیج کرکے رقم کا مطالبہ کیا تھا جبکہ کچھ ملازمین نے اس سلسلہ میں ڈائریکٹر سے شخصی رابطہ کیا جس کے بعد جعلسازی کا یہ معاملہ سامنے آیا۔

اسی دوران جیمس کے 2 ملازمین اس دھوکہ دہی کا شکار ہوگئے اور 20 ، 20 ہزار روپئے ملزم کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کردیئے۔ سائبر سیل کی چھان بین کے بعد تھانہ کاسنہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرنال: چوری کے الزام میں ایک شخص کے ساتھ وحشیانہ تشدد

ڈاکٹر راکیش کمار گپتا نے سائبر سیل کو دی گئی شکایت میں کہا کہ گذشتہ فروری میں ان کا جعلی ای میل آئی ڈی بنایا گیا اور ملازمین کو ای میل بھیجتے ہوئے ان سے رقم کا مطالبہ کیا جسے دیکھ کر ملازمین حیرت زدہ ہوگئے جبکہ ایک خاتون سمیت دو ملازمین نے جعلسازوں کے شکار بنے، انہوں نے کل 40 ہزار روپئے ملزم کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کردیئے۔

اسی طرح کی ای میلز دوسرے ملازمین کو بھیجے گئے تاہم کچھ ملازمین نے شخصی طور پر ڈائریکٹر کو فون کیا اور اس کی جانکاری دی۔ اس وقت وہ شہر سے باہر تھے۔ جب دو ملازمین کی جانب سے رقم منتقلی سے متعلق جانکاری کے بعد سائبر سیل سے اس مسئلہ میں شکایت کی گئی۔ سائبر سیل نے ابتدائی جانچ کے بعد تھانہ کاسنہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details