قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا کو جہاں ایک طرف جدید اور ہائی ٹیک شہر ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ وہیں، نوئیڈا میں موجود سینکٹروں گاؤں و دیگر علاقوں میں ان دعوؤں میں تضاد پایا جاتا ہے۔
کھمبھے میں کرنٹ اترنے سے گائے کی موت نوئیڈا میں انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب بجلی کے کھمبے میں کرنٹ اترنے سے ایک گائے کی جان چلی گئی۔
یہ معاملہ نوئیڈا کے سیکٹر-39 تھانہ کے تحت سالار پور گاؤں میں شراب کے ٹھیکے کے قریب پیش آیا۔
گاؤں والوں کے مطابق محکمہ بجلی کی لاپروائی کی وجہ سے گاؤں میں اس طرح کے حادثات پیش آرہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ایک گائے کی کرنٹ سے موت ہو چکی ہے۔ پھر بھی محکمہ بجلی اور اتھارٹی نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔
گاؤں والوں کے مطابق محکمہ بجلی سے بار بار شکایت کرنے کے بعد بھی عہدیدار توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ محکمہ بجلی کی غفلت کے باعث گاؤں کے نالوں میں بھی کرنٹ اتر جاتا ہے اور کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔
ان حادثات کی وجہ سے سالار پور گاؤں کے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔