اردو

urdu

ETV Bharat / city

کُل جماعتی نشست میں مل کر کام کرنے پراتفاق

وزیر داخلہ نے بتایا کہ 20 جون تک دہلی حکومت کوویڈ 19 کی روزانہ اٹھارہ ہزار ٹیسٹ شروع کردے گی۔

COVID19
COVID19

By

Published : Jun 15, 2020, 2:28 PM IST

پیرکو دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ کورونا کی بے قابو صورتحال پر کل جماعتی اجلاس ہوا جس میں تمام رہنماؤں نے دارالحکومت میں کورونا کی روک تھام کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

ساؤتھ بلاک میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد باہر آئے دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے کہا کہ اجلاس میں شامل تمام رہنما دہلی کو کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے پر متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے اجلاس میں بتایا کہ 20 جون تک دہلی حکومت کوویڈ 19 کی روزانہ 18،000 ٹیسٹ شروع کردے گی۔

انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ زون میں ڈور ٹو ڈور کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ دہلی میں 242 کنٹونمنٹ زون ہیں۔

امیت شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں دہلی بی جے پی صدر آدیش گپتا، دہلی کانگریس کے صدر چودھری انیل کمار اور عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

دہلی میں کورونا انفیکشن سے متعلق گزشتہ 24 گھنٹوں میں وزیر داخلہ کا یہ تیسرا اجلاس ہے۔ اتوار کے روز، دہلی حکومت اور اس کے بعد تینوں کارپوریشنوں کے میئروں سے ملاقات کرکے کئی اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ نشست میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل، وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی موجود تھے۔

کورونا معاملے میں دہلی کا ملک میں تیسرا نمبر ہے۔ گزشتہ تین دن سے دارالحکومت میں دو ہزار سے زیادہ انفیکشن کے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز 2224 انفکشن کا معاملہ درج کیا گیا جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 41182 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1327 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details