اردو

urdu

ETV Bharat / city

Covid Vaccination Camp in New Delhi: گاندھی پارک میں کووڈ ویکسینیشن کیمپ - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

معروف سماجی تنظیم خادمِ انسانیت فاؤنڈیشن گلی گلی کیمپ لگا کر لوگوں کو ویکسین لگوا رہی ہے۔ اس سلسلے میں جنوبی دہلی کے گاندھی پارک میں کووڈ ویکسین کیمپ لگایا گیا، جس میں علاقے کے کثیر تعداد میں لوگوں نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ویکسین لگوائے۔

Covid Vaccination Camp in New Delhi
گاندھی پارک میں کووڈ ویکسینیشن کیمپ

By

Published : Dec 27, 2021, 1:22 PM IST

خادمِ انسانیت فاؤنڈیشن کے صدر فاروق صدیقی نے کہا کہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ کووِڈ کے معاملات میں سست رفتاری سے بڑھتے ہوئے اور اومیکرون میں پیدا ہونے والے بحران کے پیشِ نظر ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ ہم وطنوں کو آنے والی کووڈ کی کسی بھی دوسری ممکنہ لہر کے لیے پہلے سے تیار رہنا چاہیے، جس میں پہلا قدم یہ ہے کہ تمام ہم وطنوں کی مکمل ویکسینیشن کی جائے۔ ہر کسی کو جلد سے جلد اپنی ویکسینیشن کروا لینی چاہیے۔ حکومت کی طرف سے دیے گئے دیگر پیرامیٹرز جیسے ماسک اور سماجی فاصلہ پر عمل کریں۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی تنظیم دیگر شراکت دار تنظیموں اور انتظامیہ کے تعاون سے گلی گلی ویکسین مہم چلا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Vaccination Camp in Mosque: اورنگ آباد کی مسجد میں کورونا ویکسینیشن کیمپ منعقد

فاروق صدیقی نے کہا کہ کووڈ کے خلاف مہم کی ذمہ داری صرف حکومت کی نہیں ہے بلکہ یہ ملک کے تمام شہریوں کی یکساں ذمہ داری ہے۔ 100فیصد کووِڈ ویکسینیشن کے لیے مذہبی، سماجی، سیاسی تنظیمیں آگے آئیں اور اپنے علاقوں میں اس مہم میں حصہ لیں! جس طرح تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے وقت گھر گھر بوتھ بوتھ مہم چلاتی ہیں یا وقتاً فوقتاً گھر گھر جا کر کسی بھی موضوع پر پارٹی کے لیے دستخطی مہم یا رکنیت سازی مہم چلاتی ہیں۔

اسی طرح بحران کے وقت اپنی ذمہ داری کو پورا کریں، ویکسینیشن مہم کا حصہ بنیں اور گھر گھر جا کر ویکسینیشن مہم میں تعاون کریں۔

فاروق صدیقی نے مزید کہا کہ سماج کے تمام طبقوں اور کووڈ ویکسینیشن کے لیے آخری صف میں رہنے والے ہم وطنوں تک پہنچنے کے لیے مذہبی مقامات - مندر، مساجد، گرودواروں، گرجا گھروں وغیرہ کو خصوصی تعاون کے ساتھ آگے آنا چاہیے اور اپنے دروازے کھولنے چاہئیں۔ معاشرے میں ویکسینیشن کے لیے بیداری لائی جائے۔ فاروق صدیقی نے اس سلسلے میں تعاون کرنے والی مذہبی، سیاسی، آر ڈبلیو اے اور سماجی تنظیموں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details