اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی میں رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے تک نائٹ کرفیو

دہلی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرفیو رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔

COVID-19: Night curfew imposed in Delhi till April 30
COVID-19: Night curfew imposed in Delhi till April 30

By

Published : Apr 6, 2021, 5:34 PM IST

نئی دہلی: دہلی میں بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر منگل کی رات سے کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا ہے 30 اپریل تک نافذ نائٹ کرفیو کے تحت رات 10 سے صبح پانچ بجے تک عوام کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔

ویڈیو

دہلی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے آج اس سلسلے میں ایک گائڈ لائن جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرفیو رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔ عوامی گاڑیوں جیسے بس، آٹو، ٹیکسی کو طے شدہ وقت کے بعد انہی لوگوں کو لانے اور لے جانے کی اجازت ہوگی جنہیں اس دوران رخصت دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ دہلی میں کورونا کی صورتحال قابو میں ہے اور حکومت کا لاک ڈاؤن لگانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مستقبل میں ضرورت پڑتی ہے تو عوام سے بات کرکے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔'

انہوں نے کہا کہ دہلی کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کر رہی ہے لیکن یہ گذشتہ لہر سے کم سنگین ہے لہٰذا ابھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے'۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details