کورونا وائرس کے پیش نظر گوایئر نے بھی تنخواہ میں کٹوتی کے بعد اپنے عملے کو یہ بتاتا ہے کہ مارچ کی تنخواہ کا کچھ حصہ اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
گو ایئر کے سی ای او وِنے دوبے نے بدھ کے روز ملازمین کو بتایا کہ ان کی مارچ کی تنخواہ کا کچھ حصہ اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
کورونا وائرس وبائی امراض کا ایوی ایشن کے شعبے پر سخت اثر پڑا ہے، تاہم قومی دارالحکومت دہلی میں 25 مارچ کو تمام ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی کے بعد گو ایئر کے سی ای او وِنے دوبے نے گوایئر کے ملازمین کو بتایا کہ ان کی مارچ کی تنخواہ کا ایک حصہ اپریل میں ملے گا۔
خیال رہے کہ کل تنخواہ تمام ملازمین کے بینک اکاؤنٹز میں ڈالی گئی تھی، تاہم گریڈ ڈی اور اس سے نیچے کے ملازمین کو ان پوری پوری تنخواہ دی گئی ہے، اس کی تنخواہ میں کٹوتی نہیں کی گئی ہے۔
وِنے دوبے نے ملازمین کو ای میل کے ذریعے بتایا کہ 'آپ تمام ملازمین سے میں نے تنخواہوں میں کٹوتی کا ذکر کیا تھا، اس لیے اپنی تنخوام کم دیکھ کر پریشان نہ ہوں، ہم آپ کی جمع شدہ تنخواہوں کا ایک حصہ اپریل میں دیں گے۔