دہلی فرقہ وارانہ فسادات Delhi Riots کے دوران دہلی پولیس Delhi Police کے ایک حوالدار پر پستول تاننے کے معاملے میں ملزم شاہ رخ پٹھان Delhi Riots Accused Shahrukh Pathan کے خلاف عدالت نے الزامات طے کر دیے ہیں۔
پٹھان پر آئی پی سی کی دفعہ 147 (فساد کرنے)، 148 (خطرناک ہتھیار کے ساتھ ہونے)، 186 (سرکاری ملازم کی ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنے) اور 188 (سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی) کے ساتھ 148 (عام جرم کے لیے غیر قانونی بھیڑ کا حصہ) سمیت اسلحہ ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت الزامات طے کیے گئے ہیں۔ دہلی پولیس نے اس معاملے میں 4 دیگر لوگوں کے خلاف بھی الزامات طے کیے ہیں۔
ملزمان نے اپنا جرم قبول کرنے سے انکار کیا اور اپنے خلاف لگے الزامات کو ثابت کرنے کی بات کہی ہے۔
کڑکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے اس کے بعد گواہی کے لیے تاریخ مقرر کردی ہے۔