اردو

urdu

ETV Bharat / city

کھیلوں میں ملک کو بلندیوں پر لے جانا ہے: مودی - khabar modi ki

وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات میں کھیل پر زور دیتے ہوئے نئی نسل کو کھیل پر آمادہ کیا ہے۔ اس موقع پر میجر دھیان چند کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ دنیا میں ہندوستان کی ہاکی کا ڈنکا بجانے کا کام دھیان چند جی کی ہاکی نے کیا تھا۔

Sports has to take the country to new heights: Modi
Sports has to take the country to new heights: Modi

By

Published : Aug 29, 2021, 2:33 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ سبھی کو بالخصوص نوجوانوں کو مل کر کھیلوں میں ملک کو بلندیوں پر لے جانا ہوگا اور یہ ملک کے عظیم کھلاڑی دھیان چند جو ہاکی کے جادوگر کے طور پر جانے جاتے ہیں کو شاندار خراج تحسین ہوگا۔

اتوار کے روز آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' میں میجر دھیان چند کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ دنیا میں بھارت کی ہاکی کا ڈنکا بجانے کا کام دھیان چند جی کی ہاکی نے کیا تھا۔ ان کے اسی تعاون کے سبب ملک میں اس دن کو 'قومی کھیلوں' کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میجر دھیان چند کے چار دہائیوں کے بعد ایک بار پھرملک کے بیٹوں اور بیٹیوں نے دنیا میں بھارتی ہاکی کا پرچم لہرایا ہے۔ اس کامیابی نے میجر دھیان چند کی روح کو خوش کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا 'آج جب ہم اپنے بیٹوں اور بیٹیوں میں اور ملک کے نوجوانوں میں کھیلوں کی طرف کشش دیکھ رہے ہیں۔ والدین بھی خوش ہیں اگر ان کے بچے کھیل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ جو جوش و خروش نظر آرہاہے تومیں سمجھتا ہوں یہی میجر دھیان چند جی کو ایک شاندار خراج تحسین ہے۔'

وزیراعظم نے کہا کہ جب کھیلوں کی بات آتی ہے تو نوجوان نسل کو دیکھا جاتا ہے اور پتہ چلتا ہے کہ اس میں کتنی بڑی تبدیلی آرہی ہے۔ وہ پرانے اور گھسے پٹے طریقوں سے کچھ نیا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا 'وہ نئی راہیں بنانا چاہتا ہے۔ نامعلوم جگہوں پر قدم رکھنا چاہتا ہے۔ منزل بھی نئی، راستہ بھی نیا اور خواہش بھی نئی، ارے، ایک بار جب وہ اپنے ذہن میں کوئی فیصلہ کر لیتا ہے تو وہ اپنی زندگی میں مصروف ہو جاتا ہے۔ وہ دن رات محنت کر رہے ہیں۔'

مسٹر مودی نے کہا کہ خلائی شعبہ کھولنے کے حکومتی اعلان کے بعد نوجوان نسل نئی پرواز کر رہی ہے اور نتائج بہت جلد نظر آئیں گے جب یہ معلوم ہو جائے گا کہ خلا میں سب سے زیادہ ان سیٹلائٹس کی ہوں گی جن میں ہمارے نوجوانوں نے کام کیا ہے۔ بڑے خاندانوں کے بچے اسٹارٹ اپ شروع کر رہے ہیں۔ یہ کلچر دن بہ دن بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے نوجوانوں کا روشن مستقبل نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک کے نوجوان بھی کھلونوں کی مارکیٹ میں ہندوستان کا حصہ بڑھانے کی طرف قدم اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا 'میرے ملک کا نوجوان ذہن اب خود کو بہترین کی جانب مرکوز کر رہا ہے۔ بہترین کرنا چاہتا ہے ، بہترین طریقے سے کرنا چاہتا ہے۔ یہ بھی قوم کی ایک عظیم طاقت بن کر ابھرے گا۔'


وزیر اعظم نے کہا کہ اس بار اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز نے بہت اچھا تاثر دیا ہے اور ملک میں ہر جگہ کھیلوں کو فروغ دینے کی بات ہو رہی ہے۔ کھیلوں کے ساتھ ساتھ ملک کے نوجوان اور ان کے خاندان بھی ان سے وابستہ امکانات کو دیکھ رہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اب ہمیں اس کی رفتار کو روکنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:آدیواسی نوجوان کو گاڑی میں باندھ کر گھسیٹا گیا، علاج کے دوران موت


انہوں نے کہا 'اس رفتار کو خاندانی زندگی، سماجی زندگی، قومی زندگی میں مستقل طور پربنانا ہے۔ توانائی سے بھردینا ہے، مسلسل نئی توانائیوں سے بھرنا ہے۔ گھر ہو، باہر ہو، گاؤں ہو، شہر ہو، ہمارے کھیل کے میدان بھرے ہونے چاہئیں، سب کھیلیں سب کھلیں اور آپ کو یاد ہے نا میں نے لال قلعہ سے کہا تھا- ’’سب کا پریاس‘‘۔ جی ہاں، ہر ایک کی کوشش۔ ہر ایک کی کوششوں سے ہندوستان کھیلوں میں وہ بلندی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا جس کا وہ مستحق ہے۔'
میجر دھیان چند جی جیسے لوگوں کے دکھائے ہوئے راستے پر آگے بڑھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ برسوں کے بعد ملک میں ایسا دور آیا ہے کہ چاہے وہ ایک خاندان ہو، ایک معاشرہ ہو، ایک ریاست ہو، ایک قوم ہو۔ تمام لوگ کھیلوں کی طرف ایک ذہن کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔

  • سوچھ بھارت ابھیان پر وزیر اعظم کا زور

اسی کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے ’من کی بات‘ میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے صفائی ستھرائی پر زیادہ زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو کسی بھی قیمت پر’ سوچھ بھارت ابھیان‘ کو ماند نہیں پڑنے دینا ہے ۔

پی ایم مودی نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ کورونا وباء کے دوران حفظان صحت پر جتنی بات کی جانی چاہیے تھیں اس میں کچھ کمی آئی ہے ۔ صفائی ستھرائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس میں ذرا سی بھی کمی نہیں آنے دینی چاہیے۔

سوچھ بھارت ابھیان میں مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے خصوصی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب اندور صفائی ستھرائی معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم یہ بخوبی جانتے ہیں کہ جب بھی سوچھ بھارت ابھیان کی بات آتی ہے تو اندور کا نام ہمیشہ سامنے آتا ہے کیونکہ اندور نے صفائی ستھرائی سے متعلق ایک خاص پہچان بنائی ہے اور اندور کے شہری مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہمارا اندور کئی سالوں سے ’سوچھ بھارت رینکنگ‘ میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔

صفائی کے شعبے میں اندور میں شروع کی جارہی نئی پہل ’واٹر پلس سٹی‘ کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ اب اندور کے لوگ سوچھ بھارت کی اس رینکنگ سے مطمئن ہر کر بیٹھنا نہیں چاہتے ہیں، وہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں، کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے من میں ٹھان لی ہے، وہ ’واٹر پلس سٹی‘ کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Paralympics: بھاوینا پٹیل نے خواتین سنگلز میں جیتا سلور میڈل، وزیراعظم کی مبارکباد


انہوں نے کہا کہ اندور کے لوگوں نے خود آگے آکر پانی کی نالیوں کو سیور لائن سے جوڑا ہے۔ صفائی مہم بھی شروع کی ہے اور اس کی وجہ سے سرسوتی اور کانہ ندیوں میں گرنے والا گندا پانی بھی کافی حد تک کم ہوگیا ہے اور بہتری نظر آرہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا ’’ آج جب ہمارا ملک آزادی کا امرت مہااتسو منا رہا ہے، ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ ہمیں سوچھ بھارت ابھیان کے عزم کو کبھی ماند نہیں پڑنے دینا ہے۔ ہمارے ملک میں جتنے زیادہ شہر ’واٹر پلس سٹی‘ ہوں گے، اتنا ہی صفائی ستھرائی میں اضافہ ہوگا اور ہماری ندیاں بھی صاف ہوں گی‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details