دارالحکومت دہلی کے سب سے بڑے ہسپتالوں میں شمار کیے جانے والے لوک نائک جے پرکاش اسپتال میں گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشوں میں یہ گڑبڑی ہوگئی تھی کہ کسی کی لاش کو دوسرے لواحقین کے سپرد کردیا گیا جس کے بعد لواحقین نے ہسپتال کے باہر خوب ہنگامہ کیا تھا تاہم بعد میں اسپتال اور لواحقین کے درمیان سمجھوتا ہوگیا تھا۔
اسپتالوں کی ایسی لاپرواہی کی وجہ سے راکیش کمار نے کہا کہ کیجریوال حکومت کو شرم سے ڈوب جانا چاہیے کہ ان کے اسپتالوں میں متعدد دفعہ لاشوں کے تعلق سے لاپرواہی برتی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لاشوں کو لواحقین تک پہنچانے میں کئی کئی دنوں کا وقت لگ رہا ہے جس سے نہ صرف لواحقین کو پریشانی ہو رہی ہے بلکہ ان کی آخری رسومات ادا کرنے میں بھی دشواریاں پیش آ رہی ہیں.