قبرستان انتظامیہ کے مطابق قبر کھودنے کے لیے گورکنوں کی تعداد دگنا کی جا چکی ہے۔ اس کے باوجود لواحقین کو انتظار کرنا پڑ رہا ہے، اس کے بعد کہیں جا کر تدفین کا عمل مکمل ہو رہا ہے۔
دہلی: کورونا کی بدترین صورتحال، قبرستانوں میں تدفین کے لیے قطار - دہلی کی اہم خبر
کورونا کے دور سے قبل دہلی کے جدید قبرستان میں جہاں روزانہ آنے والے جنازوں کی تعداد محض 7 سے 8 ہوا کرتی تھی۔ وہیں اب صورتحال قدرِ مختلف ہے۔ اب روزانہ تقریباً 50 جنازے دہلی گیٹ پر واقع جدید قبرستان میں تدفین کے لیے لائے جا رہے ہیں۔
کورونا کی بدترین صورتحال قبرستانوں میں تدفین کے لیے لائن
دلشاد گارڈن سے اپنے رشتہ دار کی تدفین کے لیے آنے والے محتشم نے بتایا کہ '2 گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن جنازے کی تدفین اب تک عمل میں نہیں آئی ہے'۔
انہوں نے بتایا کہ 'وہ اپنے چچا کے جنازے میں دلشاد گارڈن سے دہلی کے جدید قبرستان میں آئے ہیں، گذشتہ 2 گھنٹوں میں 10 سے زیادہ جنازوں کی تدفین ہوچکی ہے۔ میں پی پی ای کٹ پہنا ہوا تھا جس سے میری حالت خراب ہو رہی تھی۔ اس چلچلاتی دھوپ میں اسے پہنے رہنا بہت مشکل ہے۔'