اردو

urdu

ETV Bharat / city

طلبہ کی پریشانیوں میں اضافہ - تعلیمی ادارے بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہیں

ملک میں جہاں ایک جانب کورونا وائرس سے لوگ پریشان ہیں وہیں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے وہ طلبا سخت دشواریوں میں مبتلا ہیں جو مسابقہ جاتی امتحانات کی تیاری کررہے ہیں۔

Corona Virus: Students preparing for competitive exam are upset
کورونا وائرس: مسابقتی امتحان کی تیاری کرنے والے طلبہ پریشان

By

Published : Apr 9, 2020, 11:08 AM IST

جس طرح ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں اورلاک ڈاؤن کے خاتمے کے بھی زیادہ آثار نظر نہیں آرہے ہیں، ایسی صورتحال میں طلبہ پریشان ہیں کہ ان کا امتحان ہوگا یا نہیں۔

ایسی ہی ایک امیدوار سوویا کپور ہیں جو میڈیکل انٹرنس امتحان نِیٹ (NEET) کی تیاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ 3 مئی ہونے والا کو نِیٹ کا امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔

سوویا کا کہنا ہے کہ چونکہ دن بدن کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافہ ہورہا ہے، اور لاک ڈاؤن میں بھی اضافے کی توقع کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے یہ صاف ظاہر ہے کہ نِیٹ کے پیپر اور آگے بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں یہ پریشانی لاحق ہے کہ امتحان ہوگا بھی یا نہیں، اور اگر ہے تو اس کا پتہ نہیں لگ رہا۔

سوویا نے کہا کہ تعلیمی ادارے بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہیں۔ ایسی صورتحال میں اگر انہیں پڑھائی کے تئیں کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو انہیں خود ہی اسے حل کرنا ہوگا۔

اگرچہ اساتذہ آن لائن ان سے جڑے ہیں اور امتحان کی تیاری میں ان کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں لیکن ون ٹو ون نہ ہونے کی وجہ سے بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سوویا کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ نِیٹ (NEET) پیپر سال میں صرف ایک بار ہوتا ہے، اس معاملے میں اگر اس بار یہ ملتوی کردیا گیا تو یہ اگلے سال ہی ہوگا۔

ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ایسے حالات میں مطالعے پر توجہ دینا بھی مشکل ہے، اور اگر یہی صورتحال برقرار رہتی ہے اور انٹرنس میں کم نمبرات آئے تو سوویا کا سارا سال ضائع ہوجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details