اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں پھراضافہ

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ، ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار سے متجاوز

coronaCorona virus re-emerges in Delhi
دہلی: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں پھراضافہ

By

Published : Feb 13, 2021, 3:46 PM IST

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز گذشتہ دو روز تک 10 ہزار سے کم رہنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر بڑھ کر 12 ہزار سے زیادہ ہوگئے اوراسی دوران وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 11،395 رہی، جس سے ایک بار پھرایکٹیو کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور اس کی شرح 1.25 فیصد رہی۔

دریں اثنا ملک میں اب تک 79 لاکھ 67 ہزار 647 افراد کو کوڈ 19 کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔

ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12،143 نئے کیسز سامنے آئے، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 92 ہزار 746 ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران 11،395 مریض صحت مند ہو ئے جس سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ 625 ہوگئی ہے۔ وہیں ملک میں ایکٹیو کیسز 645 کے اضافہ سے مجموعی تعداد 136571 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 103 مریضوں کی موت سے ملک میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 550 ہوگئی ہے۔


مزید پڑھیں: لوک سبھا میں بجٹ پر بحث: وزیر خزانہ کا راہل گاندھی پر طنز


اس وقت ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.32 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.25 فیصد اور اموات کی شرح 1.43 فیصد ہے۔

۔یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details