اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس: رام منوہر لوہیا اسپتال میں 30 میں 16 رپورٹز منفی - کورونا وائرس کا اثر

ایک طرف جہاں چین میں پھیلے کورونا وائرس کا اثر ملک کی مختلف ریاستوں میں دیکھا گیا، وہیں دوسری طرف دارالحکومت دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں اب تک 30 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ تاہم ان میں سے بہت سے معاملات کی جو رپورٹز منظرعام پر آئی ہیں وہ نمونہ منفی ہیں۔

Corona Virus: 16 out of 30 reports negative at Ram Manohar Lohia Hospital
کورونا وائرس: رام منوہر لوہیا اسپتال میں 30 میں 16 رپورٹز منفی

By

Published : Feb 9, 2020, 5:17 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 6:43 PM IST

آپ کو بتادیں کہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں اب تک 30 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 16 رپورٹ سامنے آچکی ہیں۔ اگرچہ باقی 14 معاملات میں ابھی تک اطلاعات آنا باقی ہیں۔ اور جو 16 کیسز کے نمونے آئے ہیں وہ سب منفی پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: رام منوہر لوہیا اسپتال میں 30 میں 16 رپورٹز منفی

باقی نمونوں کی تفتیش کے لئے انہیں پونے بھیجا گیا ہے، اور ان کی رپورٹ کے بعد ہی یہ واضح ہوپائے گا کہ آخر نمونے منفی ہیں یا مثبت۔

اہم بات یہ ہے کہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں باقی 14 مریضوں کو الگ تھلگ وارڈ میں رکھ کر ڈاکٹروں کی ٹیم مستقل علاج کر رہی ہے اور ان کا مکمل احتیاط کے ساتھ علاج کرایا جارہا ہے۔ اسپتال کے تمام ڈاکٹر کورونا وائرس کی وجہ سے مکمل احتیاط برت رہے ہیں۔

کورونا وائرس: رام منوہر لوہیا اسپتال میں 30 میں 16 رپورٹز منفی

یہ دیکھنے کی بات ہوگی کہ اس وقت آر ایم ایل اسپتال میں جس طرح سے کورونا وائرس کے 14 کیسز ہیں، ان کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا ہوتا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 6:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details