گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، گریٹر نوئیڈا کووِڈ19 کے مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف تو ہے تاہم ابھی تک یہاں کووڈ ٹیسٹ کرنے کی سہولیات نہ ہونے کےسبب طبی عملہ اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
اب تک صرف گوتم بدھ نگر ضلع میں کووِڈ19 کے مریضوں کے نمونے لئے جاتے تھے اور انہیں ٹیسٹ کے لئے ضلع سے باہر کی دیگر لیبس میں بھیجا جاتا تھا اور دیر سے موصول ہونے والی رپورٹس کی وجہ سے مریضوں، خصوصاً خواتین اور کمسن بچوں کو کئی روز تک قرنطینہ میں ہی رہنا پڑتا تھا جس کی وجہ سے انھیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
علاقے کے لوگوں کو اس پریشانی سے چھٹکارا دلانے کے لئے، جیمس نے انسٹی ٹیوٹ میں ہی کووِڈ19 کی جانچ کے لئے ٹیسٹ لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔