دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری ایک بلیٹن کے مطابق ہفتہ کے روز دہلی میں ایکٹیو کیسز 180 سے گھٹ کر اب 1،880 رہ گئے ہیں، قومی دارالحکومت میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فعال کیسز میں یہ کمی واقع ہورہی ہے۔
بلیٹن کے مطابق اسی عرصے کے دوران 197 نئے کیسز کی رپورٹ کے بعد متأثرین کی مجموعی تعداد 6،33،739 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا سے شفایاب مریضوں کی تعداد367 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 6،21،060 ہوگئی ہے۔
قومی دارالحکومت میں مریضوں کی شفایابی کی شرح 97.99 فیصد ہوگئی ہے، اسی عرصے کے دوران مزید 10 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10،799 ہوگئی ہے، دارالحکومت میں اموات کی شرح صرف 1.70 فیصد ہے، ہلاک شدگان کے معاملہ میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔
دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 76،868 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا، اس کے ساتھ ہی اب تک کی جانے والی جانچوں کی تعداد 1.02 کروڑ کو عبور کر چکی ہے، ہر 10 لاکھ آبادی میں اوسطا ٹیسٹ کی تعداد 5،41،550 ہے۔
(یو این آئی)