اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی میں کورونا کے 4549 کیسز - دہلی کورونا کی تعداد

دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 427 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اس طرح کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4549 پہنچ گئی۔

Corona records 427 new cases in Delhi
دہلی میں کورونا کے 427 نئے معاملے ریکارڈ

By

Published : May 4, 2020, 9:53 AM IST

اتوار کی رات روز دہلی حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کسی کی موت نہیں ہوئی اور یہ تعداد 64 ہے۔ اس دوران 106 مریض ٹھیک ہوئے اور اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1362 ہوگئی۔

قومی دار الحکومت میں فعال کیسز 3123 ہے جس میں 76 آئی سی یو اور 13 وینٹیلیٹر پر ہیں۔

وہیں وزیراعلی کیجریوال نے بتایا کہ تمام سرکاری آفس جن کا تعلق ضروری اشیاء سے ہے، ان میں سو فیصد ملازمین کام کریں گے، جبکہ پرائیویٹ آفسز میں کچھ شرائط کے ساتھ کام کیا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ شادی کے لیے 50 افراد اور میت میں 20 افراد کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شام سات بجے سے صبح سات بجے تک گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد رہے گی، جبکہ تمام ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گے، 65 برس سے زائد عمر کے بزرگ دس سال سے چھوٹے بچے حاملہ خواتین اور بیمار لوگوں کے گھروں سے باہر جانے پر پابندی جاری رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details