اترپردیش کےگریٹر نوئیڈا کے علاقے نالج پارک پولیس اسٹیشن میں واقع ایک نجی اسپتال میں کورونا وائرس کی ایک مریضہ کے ساتھ جنسی استحصال کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
یہ الزام اسپتال کے میں موجود نمبس کے دو ملازمین پر عائد کیے گئے ہیں، الزام کے مطابق انہوں نے خاتون کے ساتھ جنسی استحصال کی کوشش کی ، جس کے بعد متاثرہ خاتون کے شوہرنے اس کی شکایت پولیس میں کی۔