دہلی میں کورونا کی رفتار مسلسل کم ہوتی جارہی ہے۔ انفیکشن کی شرح اور نئے کیسز دن بدن کم ہورہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 115 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ اب دہلی میں اس وبا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 14 لاکھ 33 ہزار 590ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 4 مریضوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران 198 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور کورونا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 6 ہزار 958 ہوگئی ہے۔ فعال مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ اب یہ تعداد 1680 تک جا پہنچی ہے، جو 3 مارچ کے بعد سب سے کم ہے۔
دہلی میں کورنا کے 115 نئے کیسز، 4 اموات
دہلی میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 115 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ وہیں، 4 مریضوں کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں:ریاستوں کو اگلے 3 روز میں کورونا ویکسین کی اضافی ڈوز ملے گی
گھر میں قرنطینہ اختیار کرنے والوں کے بارے میں بات کریں تو اس وقت 503 مریض گھروں میں زیر علاج ہیں۔ اموات کے اعداد و شمار پر نگاہ ڈالیں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مریض فوت ہوئے ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 952 ہوگئی ہے۔
دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 77 ہزار 477 کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔ ان میں سے 54 ہزار 739 ٹیسٹ آر ٹی پی سی آر کے ذریعے اور 22،738 ٹیسٹ اینٹیجن میڈیم کے ذریعے ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد دہلی میں کورونا ٹیسٹ کی کل تعداد دو کروڑ 11 لاکھ 30 ہزار 759 ہوگئی۔ دہلی میں کنٹینمنٹ زون کی کل تعداد 2048 ہے۔ ایک ہی وقت میں کورونا کی موت کی شرح فی الحال 1.74 فیصد ہے۔