دارالحکومت دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مسلسل تیسرے دن 4000 سے زیادہ کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ انفیکشن کے بڑھتے قہر کو کنٹرول کرنے کے لیے پابندی شدہ علاقوں کی تعداد 1300سے زیادہ ہوگئی۔
دہلی میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ - دہلی میں کورونا کے نئے کیسز
دارالحکومت دہلی میں مسلسل تیسرے دن کورونا کے 4000 سے زیادہ نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، کنٹینمنٹ زون علاقوں کی تعداد 1300 سے زیادہ پہنچ چکی ہے۔
دہلی میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ
دہلی میں جمعرات کو آئے اعدادو شمار میں ریکارڈ 4308نئے معاملے سامنے آئے تھے، جمعہ کو گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں نئے معاملات میں تو 44کی کمی آئی لیکن پابندی شدہ علاقوں کی تعداد مزید 57 سے بڑھ کر 1329ہوگئی۔
دوسری طرف نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم رہنے سے ٹھیک ہونے والو ں کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ ریکوری شرح کل سے 85.36فیصد سے کم ہوکر آج 84.93فیصد رہ گئی۔