دہلی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 3,834 مریضوں کے سامنے آنے سے قومی دارالحکومت میں کورونا متاثرین کی تعداد 2,60,623 ہو گئی۔ اس دوران مزید 3,509 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اب تک کل 2,24,375 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں وہیں کورونا وائرس سے مزید 36 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,123 ہو گئی ہے۔
دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 59,183 افراد کا ٹیسٹ کیا گیا اور اس میں پوزیٹیو ریٹ 6.48 فیصد ہے۔ یہاں کووِڈ۔19 کے کل 27,56,516 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔