نئی دہلی: سینٹرل بورڈ سیکنڈری ایجوکیشن Central Board of Secondary Education on Gujrat کی بارہویں جماعت کے سماجیات Sociology کے امتحان میں گجرات مسلم مخالف فسادات Gujarat Anti-Muslim Riots کا سوال پوچھے جانے پر تنازع ہوگیا ہے۔ میڈیا میں معاملہ سامنے آنے کے بعد اب سی بی ایس ای متعلقہ افسران سے جواب طلبی کے بعد کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بدھ کے روز سماجیات Sociology کے امتحان میں طلبا سے سوال کیا گیا تھا کہ ’’2002 میں گجرات میں بڑے پیمانے پر مسلم مخالف تشدد کس حکومت کی مدت میں ہوا تھا؟ جواب میں کانگریس، بی جے پی، ڈیموکریٹک اور ریپبلکن کے نام متبادل کے طور پر پیش کئے گئے تھے۔
سی بی ایس ای CBSE on Gujrat کی طرف سے باضابطہ طور پر جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’بدھ کے روز 12ویں جماعت کے سوشیالوجی کے ٹرم 1 کے امتحان میں ایک سوال پوچھا گیا، جو کہ نامناسب ہے اور سوالیہ پرچوں کی تیاری کے سلسلے میں بیرونی مضامین کے ماہرین کے لیے سی بی ایس ای کی رہنما ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔ سی بی ایس ای اس غلطی کا اعتراف کرتا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔