اچھی خبر یہ ہے کہ دہلی میں کورونا سے ہونے والے اموات کی تعداد کافی کم ہے۔گزشتہ روز دہلی میں کورونا سے ایک بھی شخص کی موت نہیں ہوئی اور اب تک دہلی 64 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں ۔ دہلی میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ - corona cases in delhi
دارالحکومت دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ اتوار کے روز صرف ایک دن میں 427 مریضوں کی شناخت ہوئی تھی۔
دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
پیر کے روز 69 افراد کورونا سے ٹھیک ہوئے اور اس کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 1431 ہوگئی ہے۔ ابھی تک، ٹھیک ہوئے افراد اور مرنے والوں کی تعداد کو کم کر دیں تو دہلی میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 3403 ہے۔ دارالحکومت میں زیادہ تر کورونا مریضوں کی عمر 50 سال سے کم ہے۔