اردو

urdu

ETV Bharat / city

میوات: بدعنوانی کے خلاف کانگریسی کارکنان کا احتجاج

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں کانگریس پارٹی ہریانہ کی صدر کماری شیلجہ کی قیادت میں کانگریس اراکین اسمبلی اور کارکنان نے حکومت ہریانہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

بدعنوانی کے خلاف کانگریسی کارکنان کا احتجاج
بدعنوانی کے خلاف کانگریسی کارکنان کا احتجاج

By

Published : Aug 13, 2020, 10:28 PM IST

کانگریس اراکین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ برسوں میں ہریانہ میں شراب بدعنوانی رجسٹری بدعنوانی اور دیگر قسم کی بد عنوانیاں کی گئی ہیں اور عوام کو لوٹا گیا ہے۔ حکومت کے ذریعے مسلسل بدعنوانیوں کو دبانے کی کوشش بھی کی جاتی رہی ہیں ان تمام بدعنوانیوں کی جانچ ہائی کورٹ کے سیٹنگ جج سے کروائی جائے۔

میوات: بدعنوانی کے خلاف کانگریسی کارکنان کا احتجاج

کانگریس اراکین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ بدعنوانیوں کے خلاف میں حکومت کو جم کر نشانہ بنایا۔ غور طلب ہے کہ آج کے دن کانگریس پارٹی کی صدر کماری شیلجہ کی ہدایات کے مطابق ہریانہ کانگریس پارٹی نے ریاست بھر میں احتجاج کیا اور اسی ضمن میں مظاہرہ کرتے ہوئے گورنر کے نام ڈپٹی کمشنر کی معرفت میمورنڈم سونپا۔ ان تمام بدعنوانیوں کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا۔

کانگریس پارٹی صدر کماری شیلجہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی اور جے جے پی روز گار دینے اور بدعنوانی ختم کرنے کے نعرے کے ساتھ حکومت میں آئی تھی لیکن اب حکومت کا سارا زور بد عنوانی بڑھانے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ' گذشتہ چھ برسوں کے دوران اس حکومت میں کئی بدعنوانیاں کی گئیں ہیں، دھان خریداری میں بد عنوانی، اراولی زمین کے استعمال میں بدعنوانی، روڈویز کلومیٹر اسکیم بد عنوانی، ایچ ایس ایس سی تقرری بد عنوانی،بجلی میٹر بدعنوانی، چاول اور شراب بد عنوانی سمیت لمبی فہرست ہے۔

مزید پڑھیں:

'یوپی میں نظم ونسق کی حالت کافی خراب'

اس موقع پر رکن اسمبلی آفتاب احمد، رکن اسمبلی محمد الیاس، رکن اسمبلی مامن خان، سابق رکن اسمبلی شہید خان، کانگریسی رہنما ابراہیم انجینئر، ریاستی ترجمان خالد حسین، محمدی بیگم، سمیت کانگریس کارکنان کی بڑی تعداد موجود رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details