اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی گیٹ قبرستان میں کانگریس پی پی ای کٹ مہیا کرائے گی - Mirza Javed Ali, Member, All India Congress Committee

کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کے لواحقین جو دہلی گیٹ قبرستان میں تدفین کے لیے آتے ہیں انہیں کانگریس کے رہنما پی پی ای کٹس مفت میں مہیا کرائیں گے۔

Congress will provide PPE kit at Delhi Gate Cemetery
دہلی گیٹ قبرستان میں کانگریس پی پی ای کٹ مہیا کرائیگی

By

Published : May 21, 2020, 8:11 AM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی مہلک وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ان میں مرنے والوں کی تعداد 170 کے پار ہے۔

اسی دوران آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن مرزا جاوید علی نے یہ اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کے لواحقین جو دہلی گیٹ قبرستان میں تدفین کے لیے لے کر آتے ہیں انہیں پی پی ای کٹز مفت مہیا کرائی جائیں گی۔

مرزا جاوید علی، رکن، آل انڈیا کانگریس کمیٹی

مرزا جاوید نے بتایا کہ دہلی میں کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے ایسے میں لواحقین جب قبرستان میں تدفین کے لیے آتے ہیں تو انہیں جے سی بی مشین کے اخراجات بھی خود ہی برداشت کرنے پڑتے ہیں۔

وہیں قبرستان کے آس پاس پی پی ای کٹز فروخت کر رہے دکاندار بھی من مانے داموں پر اسے فروخت کرتے ہیں، جس سے مرنے والے کے اہل خانہ پر اضافی بوجھ بڑھ جاتا ہے۔

مرزا جاوید نے دہلی حکومت سے اپیل کی کہ سرکار کو چاہیے کہ دہلی گیٹ قبرستان میں ایک سرکاری جے سی بی مشین رکھی جائے یا مرنے والوں کی مدد کے لیے دہلی وقف بورڈ کے ذریعے لواحقین کی مدد کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details