دہلی میں مہنگائی ہٹاؤ ریلی پر پابندی کے بعد ریاستی کانگریس نے مرکزی اور دہلی حکومت کے دوہرے رویے کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی پی سی سی کے دفتر میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی پردیش صدر چودھری انیل کمار نے اس کا ا علان کیا۔
پریس کانفرنس میں چودھری انیل کمار Chaudhary Anil Kumar کے ساتھ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین شری انل بھاردواج،سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ، سابق ایم ایل اے شری راجیش جین بھی موجود تھے۔
Protest against Inflation:کانگریس مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی - دہلی آلودگی
دہلی میں مہنگائی ہٹاؤ ریلی پر پابندی کے بعد ریاستی کانگریس نے مرکزی اور دہلی حکومت کے دوہرے رویے کے خلاف احتجاج کرنےProtest against Inflation کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Congress Protest: دہلی میں جن جاگرن مہم کے تحت کانگریس کا احتجاج
انہوں نے کہا کہ کیجریوال پنجاب میں اسکول سے متعلق بڑے بڑے دعوے کررہے ہیں۔انہیں یاد ہوگا جب انہوں نے دہلی میں حکومت کی کرسی سنبھالی تھی تو انہوں نے 500 اسکول کھولنے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج تک اس پر عمل نہیں کیا گیا اور اب پنجاب میں وہاں کے عوام کو بےوقوف بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہلی والوں کو ہوا کی آلودگی Delhi pollution کی وجہ سے حالت خراب ہو رہی ہے لیکن کیجریوال آلودگی کے خلاف کوئی جنگ نہیں صرف پروپیگنڈے کی سیاست کر رہے ہیں۔
انل چودھری نے کہا کہ' جب ملک کی سب سے بڑی عدالت نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بےکار قرار دے دیا ہے،تو انہیں شرم آنی چاہیے اور اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔'