سیکٹر 93 پارٹی دفتر پر منعقدہ تقریب کے بعد ریاستی جنرل سکریٹری لیاقت چودھری نے کہا کہ عوامی مہم چلا کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کانگریس پارٹی سے جوڑنے کا کام کیا جائے گا۔
کانگریس اقلیتی شعبہ کے ریاستی عہدیداروں کا استقبال - ای ٹی وی بھارت کی خبر
ضلعی کانگریس کمیٹی گوتم بودھ نگر اقلیتی شعبہ کے چیئرمین دانش سیفی کی قیادت میں آج اتر پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی جنرل سیکریٹری لیاقت چودھری اور ریاستی سکریٹری شمشیر عباسی کو پھولوں کا ہار اور پگڑی پہنا کر استقبال کیا گیا اور یادگاری نشان بھی دیے گئے۔
![کانگریس اقلیتی شعبہ کے ریاستی عہدیداروں کا استقبال Congress welcomes state officials of minority class](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10065014-65-10065014-1609367068028.jpg)
کانگریس اقلیتی شعبہ کے ریاستی عہدیداروں کا استقبال
اترپردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی سکریٹری شمشیر عباسی نے کہا کہ آپ ملک اور ریاست کی صورتحال کو دیکھ سکتے ہیں۔ آج سماج کا ہر طبقہ پریشان ہے۔ نوجوانوں کو کانگریس سے جڑ کر ریاست اور ملک کو اس بحرانی کیفیت سے نکالنا ہوگا۔
اس پروگرام کی صدارت سٹی صدر شہاب الدین نے کی۔ اس موقع پر نوئیڈا کی وائس چیئرمین ڈاکٹر سیما ، ساحل سیفی ایڈووکیٹ ، دھیرج چوہان ، عابد سیفی ، ساجد سیفی ، منا قریشی ،فرقان قریشی ، رضوان علی اور تمام علاقوں کے معززین شریک تھے۔