انہوں نے کہا اندرا گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی تھی جس نے 1984 میں 'آپریشن میگھدوت' چلا کر سیاچین حاصل کیا تھا۔ یہ کانگریس ہی تھی جس نے پاکستان کو تقسیم کیا اور بنگلہ دیش 1971 میں وجود میں آیا۔
چودھری نے کہا کہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت بی جے پی کی قیادت کو یہ ثابت کرنا چاہئے کہ کانگریس نے قومی سلامتی پر تصفیہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ اسے ثابت کریں۔ اگر الزامات ثابت ہوگئے تو میں رکن پارلیمان کے عہدے سے استعفی دے دوں گا۔