دنیش اوانا کا کہنا ہے کہ نوئیڈا کے لوگوں کو کورونا کی تباہ کن وبا سے نجات نہیں مل رہی ہے۔ بیماری دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ نوئیڈا میں اب تک کئی سو افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حکومت بیان بازی اور دعوے تک محدود ہے۔ نوئیڈا کے نجی اسپتالوں نے لوٹ مچا رکھی ہے حکومت ان اسپتالوں پر کوئی کاروائی نہیں کرتی ہے۔
مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے پاس تمام وسائل ہونے کے باوجود ملک اور ریاست سمیت نوئیڈا کے عوام کو راحت نہیں مل رہی ہے۔ وہ صرف انتخابات کے لیے وسائل کا استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگ اب تک بیمار ہوچکے ہیں۔ لاکھوں افراد وبائی امراض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکومت کی تساہلی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے عوام بروقت طبی خدمات سے محروم ہیں۔
سینٹائزیشن کی اجازت طلب کی اس لیے مرکزی اور ریاستی حکومت کو شرم اور نصیحت دلانے کی غرض سے نوئیڈا میں اپنے ذاتی خرچ سے ہیلی کاپٹر سے سینٹائزیشن کرانا چاہتا ہوں، جس کی اجازت کے لیے میں نے ضلع مجسٹریٹ گوتم بدھ نگر اور سٹی مجسٹریٹ نوئیڈا کو خط لکھا ہے۔
انوہں نے مزید کہا کہ اگر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سٹی مجسٹریٹ اجازت دیتے ہیں تو میں ہیلی کاپٹر سے نوئیڈا میں سینٹایزئشن کرا کر لوگوں کی زندگیاں بچانے کی کوشش کروں گا۔