اردو

urdu

ETV Bharat / city

'مودی حکومت کسانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے' - ای ٹی وی بھارت اردو

کانگریس نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کسانوں کے مسائل پر خاموش ہیں اور ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے بجائے انھیں ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Congress
Congress

By

Published : Dec 20, 2020, 4:47 PM IST

کانگریس نے کہا ہے کہ تحریک چلانے پر مجبور کسان مرکزی حکومت سے انصاف مانگ رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور ان کے مطالبات پر حکومت خاموش ہے۔

کانگریس ترجمان شمع محمد نے اتوار کے روز دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسان تحریک کے دوران اب تک 33 کسان دم توڑ چکے ہیں لیکن مودی حکومت ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہے اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کسانوں کے مسائل پر خاموش ہیں اور ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے بجائے انھیں ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ زرعی قوانین کو واپس لینے کے بجائے انھیں درست قرار دے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کو کسانوں کی بات سننی چاہیے تھی لیکن وہ مغربی بنگال میں الیکشن جیتنے کے پروگرام میں مصروف ہے۔ انھیں آئندہ برس ہونے والے انتخابات کی فکر ہے اور کسانوں کے مسائل پر غوروخوض کرنے کے بجائے الیکشن جیتنے کی حکمت عملی تیار کرنے میں سرگرم ہے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو فوت ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرکےانھیں تعزیت پیش کرنی چاہیے تھی لیکن وہ دونوں کسانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details