اردو

urdu

ETV Bharat / city

Congress Protest Against Liquor Policy in Delhi: شراب کے ٹھیکوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ کے دفتر کے سامنے شراب کی دکانیں کھولی گئی ہیں۔ جس کے خلاف کانگریس پارٹی اور مقامی باشندے Delhi Congress on The Streets in Protest Against the Opening of Liquor Shops اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔

کانگریس کا احتجاج
کانگریس کا احتجاج

By

Published : Jan 11, 2022, 8:01 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے ہر وارڈ میں کیجریوال حکومت شراب کی دکانیں کھول رہی ہیں۔ جس کو لے کر کانگریس اور بی جے پی شدید احتجاج Congress and BJP Protest Against The New Liquor Policy کررہی ہیں۔

کانگریس کا احتجاج

شراب کی دکانیں کھولنے کو لے کر آج دہلی کے ونود نگر علاقے میں دہلی کانگریس کمیٹی کے کارکنان نے مقامی لوگوں کے ساتھ شراب کے ٹھیکے کو روکنے کے لئے مظاہرہ کیا۔

مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ ایسے مقامات پر شراب کے ٹھیکے کھلے ہوئے ہیں۔ جہاں میونسپل اسکول اور پلے اسکول ہیں۔ دہلی کے رہائشی علاقوں میں اس طرح کے ٹھیکے کھولنے کو عوام برداشت نہیں کرے گی۔


اسی طرح کا شراب کا ٹھیکہ ونود نگر علاقے میں دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ کے دفتر کے سامنے کھولا گیا ہے۔ مقامی باشندوں کے ساتھ کانگریس پارٹی کے دہلی صدر انل کمار چودھری اور کانگریسی کارکنان نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے پلے کارڈز اور پوسٹر لے کر ہنگامہ کیا۔


دہلی کانگریس کے صدر انل چودھری نے کہا کہ کسی کو معلوم نہیں تھا کہ یہاں ٹھیکہ کھولا جا رہا ہے۔ جب سامان اتارا اور بیچنا شروع کیا تب جا کر لوگوں کو معلوم ہوا کہ یہاں شراب کا ٹھیکہ کھلا ہے۔ شراب کے ٹھیکوں کا کوئی بورڈ نہیں لگایا گیا ہے۔ ٹھیکیداروں نے علاقے کے لوگوں کو شراب کے اس ٹھیکے کی خبر تک نہیں ہونے دی۔ اب تک کسی کو معلوم نہیں تھا کہ یہاں ٹھیکہ کھل رہا ہے۔

کانگریس کارکنوں نے دکان سے شراب بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پھر علاقے کے لوگوں کو اس ٹھیکے کی خبر ملی۔ اس کے بعد کانگریس کارکنوں کے ساتھ مقامی لوگوں نے دہلی حکومت کے خلاف ہنگامہ کیا۔ لوگوں نے دہلی حکومت کو یہ معاہدہ بند کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔
انل کمار کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ٹھیکے کسی سوسائٹی یا اسکول کے آس پاس کھل رہے ہیں۔ نوجوانوں اور بچوں پر ان کا برا اثر پڑ رہا ہے۔

پورا علاقہ منشیات کے عادی افراد کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے۔ دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی کے خلاف گھنٹوں مظاہرہ کیا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details