اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی ہیڈکوارٹر کے سامنے کانگریس کا مظاہرہ

کانگریس دہلی نے کسانوں کی تحریک کی حمایت میں منگل کے روز یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ عوام نے اسے سرمایہ داروں کی مدد کے لیے نہیں بلکہ غریبوں کی مدد کے لیے اقتدار سونپا ہے۔

Congress Protest in front of BJP headquarters
بی جے پی ہیڈکوارٹر کے سامنے کانگریس کا مظاہرہ

By

Published : Dec 15, 2020, 7:22 PM IST

کانگریس دہلی کے رہنما انل چودھری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’آج بی جے پی ہیڈکوارٹر پر آنے کا مقصد خوابیدہ مودی حکومت کو بیدار کرنا ہے۔ بی جے پی نیند سے جاگے اور سرمایہ داروں کی جگہ کسانوں کا ساتھ دے۔ وزیراعظم نریندر مودی کو اقتدارملک کے عوام نے سونپا ہے، سرمایہ داروں نے نہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ 18۔19 دنوں سے دہلی کے بارڈر پر کسان اپنے خاندانوں، بچوں کے ساتھ ڈٹے ہیں۔ ان کا مطالبہ کیا ہے پورا ملک سن رہا ہے۔ ملک کا ایک ایک شہری ان کی آواز سن رہا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ ملک کے وزیراعظم ان کی بات نہیں سن رہے ہیں۔

چودھری نے کہا،’کسان کی آواز اٹھانے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ کسان کا بیٹا ہوں، کسانوں کی لڑائی ہر قیمت پر لڑوں گا۔ یہ ملک کے ’ان داتاؤں‘ کی آواز ہے مودی جی، اسے سنیے! کسانوں کی آواز کو ان سُنی کرکے بھی آپ کسانوں کی آواز دبا نہیں پائیں گے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details