اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانگریس کا وفد کرتارپور صاحب جائے گا - منموہن سنگھ کی قیادت میں کانگریس

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی قیادت میں کانگریس کا ایک وفد گرو نانک دیو کے 550 ویں پرکاش اتسو پر پاکستان کے کرتار پور صاحب جائے گا۔

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ

By

Published : Oct 28, 2019, 7:28 PM IST

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی قیادت میں کانگریس کا ایک وفد گرو نانک دیو کے 550 ویں پرکاش اتسو پر پاکستان کے کرتار پور صاحب جائے گا۔

کانگریس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ اس وفد میں ڈاکٹر سنگھ کے ساتھ پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ اور پارٹی کے سینئر لیڈرجیوترآدتیہ سندھیا، آر پی این سنگھ، آشا کماری، رندیپ سنگھ سرجے والا، دیپندر ہڈا اور جتن پرساد شامل ہوں گے۔

نو نومبر کو بھارت کرتار پور کاریڈور کا افتتاح کرے گا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی بھی ڈورا بابا نانک میں پہںچیں گے۔ نو نومبر کو ہی پاکستان کے وزیر اعظم کے عمران خان بھی اپنی طرف سے کاری ڈور کا افتتاح کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details