کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ برس حکومت نے مرکزی اہلکاروں کو مہنگائی بھتہ روکنے کا عجیب و غریب فیصلہ کیا جس سے ایک کروڑ سے زائد مرکزی اہلکار متاثر ہوئے ہیں، جن میں 15 لاکھ فوجی، اور 26 لاکھ سے زیادہ فوج سے متعلق ریٹائرڈ پینشن ہولڈرز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اہلکاروں کے مفاد کا خیال رکھتے ہوئے انہیں مہنگائی بھتے کی بقایہ رقم کی ادائیگی کرنی چاہیے۔
سنگھوی نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے مہنگائی بھتہ روکنے کے فیصلے سے 115 لاکھ اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ان پر منحصر آٹھ کروڑ سے زیادہ ان کے اہل خانہ بھی متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:Farmers Protest: ملک کے کسان بڑے بحران سے گزر رہے ہیں: نریش ٹکیت
ترجمان نے کہا کہ ’’ملک میں کورونا وبا جب قہر برپا کر رہی تھی اور ملک کا ہر خاندان اس سے متاثر ہوا تو ایسے میں مودی حکومت نے دوہرا معیار اختیار کرتے ہوئے سب سے پہلے مرکزی اہلکاروں کے حق پر حملہ کرکے ان کے مہنگائی بھتے کی ادائیگی روکی ہے۔‘‘