اردو

urdu

ETV Bharat / city

طالبان کو سلام پیش کرنے پر سجاد نعمانی کے خلاف پولیس میں شکایت - رکن پارلیمان

افغانسان میں طالبان کی فتوحات اور عام معافی کا اعلان کیے جانے پر مشہور عالم دین مولانا سجاد نعمانی نے انہیں سلام پیش کیا، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

طالبان کو سلام پیش کرنے پر سجاد نعمانی کے خلاف پولیس میں شکایت
طالبان کو سلام پیش کرنے پر سجاد نعمانی کے خلاف پولیس میں شکایت

By

Published : Aug 20, 2021, 11:20 AM IST

طالبان کی کاوشوں کی ستائش اور پر امن طور کابل فتح کرنے پر مشہور عالم دین مولانا سجاد نعمانی کی جانب سے سلام پیش کرنے کے خلاف دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

ایڈوکیٹ ونیت جندل نے دہلی پولیس کمشنر کو تحریری شکایت دی ہے جس میں انہوں نے ’’طالبان کی تعریف اور انہیں سلام پیش کرنے‘‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مولانا سجاد نعمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (AIMPLB) کے ترجمان بھی ہیں۔ انہوں نے گذشتہ دنوں ’’طالبان کی جانب سے کابل کو پر امن طریقے سے فتح کرنے اور عام معافی کا اعلان‘‘ کرنے پر طالبان کو سلام پیش کرتے ہوئے افغانستان میں امن وامان قائم کرنے کی اپیل کی تھی۔

مولانا نعمانی نے کہا تھا کہ ’’ایک بار پھر یہ تاریخ رقم ہو گئی ہےکہ ایک غیر مسلح قوم نے طاقت ور قوم کو شکست دے دی۔ وہ کابل کے محل میں داخل ہوئے۔ پوری دنیا نے اس کے داخلےکو دیکھا۔ ان میں کوئی غرور یا تکبر نہیں تھا۔ کوئی بڑے الفاظ نہیں تھے۔ مبارک ہو۔ یہ ہندوستانی مسلمان (سجاد نعمانی) دور بیٹھا آپ کو سلام کرتا ہے۔ میں آپ کی ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔‘‘

مزید پڑھیں: طالبان صحیح ہیں یا غلط یہ مستقبل طے کرے گا: مولانا ارشد مدنی

مولانا کی جانب سے طالبان کی تعریف کیے جانے اور انہیں سلام پیش کرنے کی مذمت کی جا رہی ہے، اور اس بیان کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ حالانکہ مولانا سجاد نعمانی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے اسے محض ذاتی بیان اور ذاتی موقف قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا: ’’یہ میری ذاتی رائے ہے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا موقف نہیں، بورڈ ان معاملات اور بیانات سے دور رہنے کو ترجیح دیتا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ اس سے قبل اترپردیش کے ضلع سنبھل سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق کے خلاف بھی ’’ملک سے غداری‘‘ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ برق پر الزام ہے کہ انہوں نے بھی طالبان کی تعریف کی ہے جس کے بعد بی جے پی کے رہنماؤں نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details