قومی دارالحکومت دہلی میں کل سے ٹھٹھرن والی ٹھنڈ Cold Spell Continues in Delhi کا سلسلہ بدستور جاری ہے، درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج کی جارہی ہے اس کی اصل وجہ پہاڑی علاقوں میں برف باری، بارش اور ٹھنڈی ہوائیں بتائی جارہی ہیں۔
جس کی وجہ سے آج صبح دہلی کا درجہ حرارت 6.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے پورے شمالی ہندوستان میں درجہ حرارت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔موسم میں اچانک تبدیلی سے دہلی کے باشندوں کو گھروں کے اندر رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں سردیوں میں مزید اضافے کی قیاس آرائی کی ہے۔