اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: کانگریس کمیٹی اقلیتی مورچہ کے نومنتخب انچارج شاہنواز شیخ کا استقبال - دہلی ای ٹی وی بھارت خبر

دہلی اسٹیٹ کانگریس کمیٹی اقلیتی مورچہ کے نومنتخب انچارج شاہنواز شیخ نے اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی ترقیاتی کاموں کی گونج بھارت سمیت بیرون ملک میں جو سنی جارہی ہے اس کا سہرا آنجہانی شیلا دیکشت کے سر ہے۔ انہیں کی کاوشوں سے دہلی میں بہت سارے ترقیاتی کام ہوئے اور انہیں کی تیار کردہ روڈ میپ پر آج بھی دہلی میں کام ہورہے ہیں۔

شاہنواز شیخ
شاہنواز شیخ

By

Published : Oct 28, 2021, 2:19 PM IST

ضلع پٹ پڑ گنج کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ایڈووکیٹ توفیق رضوی کی جانب سے شاہین باغ کے ایف بلاک میں بعد نمازمغرب ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دہلی اسٹیٹ کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے نومنتخب انچارج شاہنواز شیخ کو پھولوں کی مالا پہناکر استقبال اور خیرمقدم کیا گیا۔

اس موقع پرایڈووکیٹ توفیق رضوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہوناز شیخ کے دہلی اسٹیٹ کانگریس کمیٹی اقلیتی مورچہ کے انچارج بنائے جانے پر ہم دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہنواز شیخ ایک تجربہ کار، منجھے ہوئے اور ہونہار نوجوان سیاست داں ہیں۔
دہلی اسٹیٹ کانگریس کمیٹی اقلیتی مورچہ کے انچارج بنائے جانے سے پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔


دہلی اسٹیٹ کانگریس کمیٹی اقلیتی مورچہ کے نومنتخب انچارج شاہنواز شیخ نے اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی ترقیاتی کاموں کا گونج ہندوستان سمات بیرون ملک میں جو سنی جارہی ہے اس کا سہرا آنجہانی شیلا دیکشت کے سر ہے۔ انہیں کی کاوشوں سے دہلی میں بے پناہ ترقیاتی کام ہوئے اور انہیں کی تیار کردہ روڈ میپ پر آج بھی دہلی میں کام ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

دہلی: حضرت نصیرالدین جنہوں نے پانی سے چراغ روشن کیا


انہوں نے کہا کہ کانگریس کمیٹی اقلیتی مورچہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کی سربراہی میں پارٹی اور اقلیتوں کے فلاح وبہبود کے لیے بہت اچھا کام ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران پرتاپ گڑھی نے جھارکھنڈ سرکار سے ملاقات کرکے ہجومی تشدد کے لیے قانون بنانے اور اردو اکیڈمی کے قیام کا پرزور مطالبہ کیا۔
اس وقع پر شاہین باغ کے ریاض نیتا،عبدالغنی،سعید حسن کے علاوہ دیگر حضرات موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details