اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی: اروند کیجریوال کی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ - delhi corona crisis

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کرونا کی سنجیدگی اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی۔

دہلی: اروند کیجریوال کی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ
دہلی: اروند کیجریوال کی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ

By

Published : Apr 3, 2020, 3:03 PM IST

دہلی میں کورونا مثبت مریضوں کے اعدادوشمار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، کورونا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے لاک ڈاون کر دیا گیا ہے روزمرہ کی کمائی سے وابستہ لوگوں کو لاک ڈاون متاثر کر رہا ہے، حالانکہ حکومت مسلسل لوگوں تک راحت پہنچانے کے دعوے بھی کر رہی ہے۔

دہلی: اروند کیجریوال کی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ

اسی سلسلے میں وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو اپنے تمام اراکین اسمبلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کی، اس دوران انہوں نے کچھ ہدایات بھی دیں اور ان سے تجاویز بھی لیں۔

وزیر اعلی نے تمام اراکین اسمبلی سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کریں اور حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کو عوام تک پہنچائیں۔

تمام اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقے میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ لگوں تک راحت رسانی اور خورد ونوش کی اشیا پہنچے، اس کے علاوہ جن لوگوں کا راشن کارڈ نہیں ہے، ان کا راشن کارڈ بنایا جائے۔

تقریبا دیڑھ گھنٹے تک جاری اس میٹنگ میں اراکین اسمبلی نے اپنی طرف سے کچھ تجاویز بھی پیش کیں اور پریشانیوں سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا، کچھ اراکین اسمبلی نے اپنے علاقے میں سائبر کیفے کھولنے کا مشورہ دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کے راشن کارڈ بنائے جا سکیں، جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ یہ مشورہ اچھا ہے، عہدیداروں سے اس پر تبادلہ خیال کریں گے اور اس کے بارے میں مزید فیصلہ کریں گے۔

میٹنگ کے دوران کچھ اراکین اسمبلی وزیر اعلی سے صفائی نہیں ہونے کی بھی شکایت اور کہا کہ ان کے علاقوں میں صفائی کا کام نہیں کیا جا رہا ہے، جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ دہلی کی میونسپل کارپوریشن یہ کام کررہی ہے اور اس کے لیے انہیں میونسپل کارپوریشن سے رابطہ کرنا ہوگا

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے تمام اراکین اسمبلی سے میٹنگ کی ہے جس میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، وزیر صحت ستیندر جین اور فوڈ سپلائی کے وزیر عمران حسین وغیرہ جود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details