اردو

urdu

By

Published : Jun 18, 2020, 8:27 PM IST

ETV Bharat / city

وزیراعلیٰ نے عارضی اسپتال کا معائنہ کیا

وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے چھترپور کے رادھا سوامی ستسنگ بیاس کیمپس کا معائنہ کیا، جہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے 10 ہزار بستروں پر مشتمل عارضی اسپتال بنایا جارہا ہے۔

CM Kejriwal
وزیراعلیٰ اروند کجریوال

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے آج چھترپور کے علاقے کے رادھا سوامی ستسنگ بیاس کیمپس کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے چھترپور کے رادھا سوامی ستسنگ بیاس کیمپس کا معائنہ کیا

کیمپس میں کورونا مریضوں کے لیے 10 ہزار بستروں پر مشتمل عارضی اسپتال بنایا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بنائے جارہے اسپتال کا معائنہ کرنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ دارالحکومت دہلی تقریبا 47 ہزار کورونا کیس کے ساتھ ملک میں تیسرے مقام پر پہنچ چکا ہے۔ آنے والے وقت میں جنوبی دہلی کے چھتر پور علاقے میں رادھا سوامی ستنسگ بیاس میں 10 ہزار بستروں کا انتظام کیا جارہا ہے تاکہ مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

چند روز قبل لیفٹیننٹ گورنر انیل بائجل بھی معائنہ کے لیے رادھا سوامی ستنسگ بیاس کیمپس پہنچے تھے اور آج وزیر اعلی کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کیمپس کا معائنہ کرنے پہنچے تھے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details