رام نواس گوئل نے سنیچر کو یہاں بطورِ مہمانِ خصوصی یہاں فلم ڈیجیٹل پلیٹ فارم (او ٹی ٹی) ’کِک ‘ میں آنے والی سیریز آدمی کے 10 رنگ ‘ کی پہلی کڑی ’ کوشش‘کے مہورت پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ ’خواتین کو بااختیاربنانا ‘ کو مضبوط کرنے کی سمت میں اس فلم کا بہت اہم کردار ہے۔
اس موقع پر موجود بطورِ مہمان ذی وقار نیوز ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین وشواس ترپاٹھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سنیما کے لئے معاشرے کو مثبت سمت میں لے جانے کی ذمہ داری نبھانا ضروری ہے ۔