اردو

urdu

ETV Bharat / city

چلہ۔ نوئیڈا سرحدی شاہراہ بھی بند، پولیس اور کسانوں میں کشمکش

دہلی کے سرحدی علاقوں میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج اور دھرنے کا آج دسواں دن ہے، مظاہرین نے چلہ باڈر کو بند کردیا ہے جس کے بعد کسانوں اور پولیس کے درمیان کشمکش کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔

farmers-protest-chilla-border-was-also-closed
farmers-protest-chilla-border-was-also-closed

By

Published : Dec 5, 2020, 1:50 PM IST

در اصل متعدد کسان تینظمیوں کی جانب سے چلو کال پر پنجاب ہریانہ سمیت دیگر ریاست کے کسان دہلی پہنچ کر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرر ہے ہیں اور زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت یا تو نئے زرعی قونین واپس لے یا پھر ایم ایس پی کی ضمانت دے۔ اس سلسلے میں گذشتہ دس دنوں سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

ویڈیو

نوئیڈا سیکٹر 14 سے اکچھر دھام مندر کی جانب جانے والی شاہراہ پر رات بھر پولیس اور کسانوں کے درمیان کشمکش رہی جو صبح تک جاری رہی۔ چلہ سے نوئیڈا کی جانب آنے کا راستہ کھلا تھا لیکن آج اس داخلی راستہ کو بھی بند کردیا گیا۔ جبکہ نوئیڈا سے دہلی جانے والا راستہ پہلے سے ہی بند ہے۔

دراصل اتر پردیش کے مختلف اضلاع اور علاقوں سے نوئیڈا آنے والے کسانوں کے قافلے کو گریٹر نوئیڈا کے جیور ٹول پلازہ پر روک لیا گیا جس کے بعد چلہ بارڈر پر بھارتیہ کسان یونین نے پولیس انتظامیہ کو انتباہ کیا کہ کسانوں کو نہ روکا جائے دیگر صورت میں اس کی پوری ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی، لیکن انتظامیہ پر کوئی اثر نہیں ہوا۔

جیور میں کسانوں کو روکے جانے کے احتجاج میں بھارتیہ کسان یونین کے ریاستی صدر یوگیش پرتاپ سنگھ نے چلہ سرحد سے نوئیڈا آمدورفت کو روک دیا اس کے بعد اب نوئیڈا۔ چلہ سرحد پوری طرح سے بند ہوگئی یعنی سیکٹر 14 دہلی سے جانے اور آنے کے راستے بند ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details