اردو

urdu

ETV Bharat / city

معصوم بچوں کے اس حوصلے کو سلام - دہلی کے ان معصوم بچوں کے قابل احترام جذبے

مشرقی دہلی کے برہم پوری علاقے کے رہنے والے ایک خاندان کے بچوں نے یہ طے کیا ہے کہ انہیں جو بھی عیدی ملے گی وہ اس رقم کو کووڈ مریضوں کے علاج کے لئے عطیہ کریں گے۔

معصوم بچوں کے اس حوصلے کو سلام
معصوم بچوں کے اس حوصلے کو سلام

By

Published : May 13, 2021, 10:48 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کے سبب مرنے والوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے جبکہ مریضوں اور ان کے درپیش مسائل کے تعلق سے شائع ہونے والی خبروں نے بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں تک کو متاثر کیا ہے۔

معصوم بچوں کے اس حوصلے کو سلام

مریضوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے شمال مشرقی دہلی کے برہم پوری علاقے کے رہنے والے ایک کنبہ کے بچوں نے یہ طے کیا ہے کہ 'انہیں جو بھی عیدی ملے گی وہ اس رقم کو کووڈ مریضوں کے علاج کے لئے عطیہ کریں گے' حالانکہ انہیں ملنے والی عیدی کی رقم زیادہ نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود ان کے دل میں پیدا ہونے والے اس جذبہ کو سلام ہے۔

معصوم بچے اپنے کھیل خود اور کھانے پینے کی بات کرتے ہیں، تب برہم پوری کے یہ بچے اپنی عیدی کو کورونا مریضوں کے علاج کے لیے عطیہ کرنا چاہتے ہیں، برہم پوری میں رہنے والے سیف الدین، محمد فائز، جزا بشیر، شعیب، عبد الرفیع عبد الصمد نے اپنی عیدی پہلے ہی گھر والوں سے مانگ لی ہے اور اس کو ایک جگہ جمع کردیا۔

ان بچوں کے قابل احترام جذبہ کے سبب ان کے اہل خانہ نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اب اس عیدی کو سیلم پور کے ایس ڈی ایم اجے اروڑہ کو سونپی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنی جانب سے عیدی کی رقم کے مطابق پیسے ملا کر نند نگری بس ڈپو میں میں قائم آکسیجن ریفیلنگ سینٹر میں دیں گے، جہاں سے لوگ مفت میں آکسیجن ریفلینگ کرا سکیں گے، ان بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ 'جس طرح کی خبریں روزانہ آ رہی ہیں اس سے ان بچوں کا دل مایوس ہے'۔

اسی لیے ان بچوں نے کہا کہ 'ہمیں ہماری عیدی پہلے ہی دے دیں تاکہ ہم مریضوں کی مدد کر سکیں، ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہم نے عیدی زیادہ دیے ہیں، تاکہ اس نیک پہل میں ضرورتمند افراد کی مدد ہو سکے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details