اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیجریوال کی جانب سے اجمیر درگاہ میں چادر پوشی - خواجہ غریب نواز کے 809 عرس مبارک

مرکزی حکومت کے فیصلے کے خلاف چل رہی کسانوں کی تحریک کے بہتر حل کے لیے دہلی کے وزیراعلی کی جانب سے حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں چادر بھیج کر تحریک کو جلد ختم ہونے کی دعا مانگی۔

دہلی کے وزیراعلی کی جانب سے خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں چادرپیش کی گئی
دہلی کے وزیراعلی کی جانب سے خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں چادرپیش کی گئی

By

Published : Feb 21, 2021, 5:36 PM IST

خواجہ غریب نواز کے 809 عرس مبارک کے موقع پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی جانب سے خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں چادر پیش کی گئی۔ یہ چادر دہلی حج کمیٹی کے ممبر محمد اسلام الدین اور ان کے ساتھی لے کر پہنچے۔

دہلی کے وزیراعلی کی جانب سے خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں چادرپیش کی گئی

اجمیر شریف درگاہ میں تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی چادر بھیجتی ہیں۔ ایسے میں عام آدمی پارٹی اور ان کے اراکین بھی خواجہ صاحب کی بارگاہ میں پہنچے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خواجہ صاحب کی بارگاہ میں اپنی فریاد بھیجی ہے، جس میں مرکزی حکومت سے ناراض کسانوں کا مسئلہ جلد حل ہونے اور کسانوں کی تحریک ختم ہونے کی خصوصی دعا مانگی ہے۔

دہلی کے وزیراعلی کی جانب سے خواجہ غریب نواز کی درگاہ میں چادرپیش کی گئی

مزید پڑھیں:گجرات میں بلدیاتی انتخابات کی تازہ اپ ڈیٹس

خواجہ صاحب کے دربار میں چادر پوشی کے بعد درگاہ کے خادم سید ظہور بابا چشتی نے وفد کی دستار بندی کی اور دربار کا تبرک پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details