دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگرچہ کورونا کے معاملات میں کمی دیکھی جارہی ہے، لیکن تہواروں کے موسم میں انفیکشن پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، ایسی صورتحال میں عوامی مقامات پر پوجا کرنے کا خطرہ نہیں لیا جا سکتا ہے۔‘‘
ڈی ڈی ایم اے نے کہا کہ چھٹھ پوجا کے موقع پر عوامی مقامات - گھاٹوں، میدانوں اور مندروں وغیرہ - میں پوجا کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے لوگوں سے اپنے گھروں میں ہی چھٹھ پوجا منانے کی اپیل کی۔