پھربھی مودی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ ملک میں ماب لنچنگ کے واقعات کو روکنے کے لیے ماب لنچنگ قانون جلد ازجلد بنایا جائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹرپردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے کیا ہے۔
میڈیاکے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پالگھرمیں ہوئے ماب لنچنگ کے واقعے کے بعد مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے وزیراعلیٰ کو فون کرکے اس واقعہ پر بات کرنے میں نہایت عجلت دکھائی لیکن دو سال سے بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود انہوں نے ماب لنچنگ مخالف قانون کیوں نہیںبنایا؟۔