عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملک میں تعلیمی ادارے اور تعلیمی نظام پر منفی اثرات پڑے ہیں۔ ان اثرات کو کم کرنے کی ذمہ داری ہم سب پر ہے۔ اسی مقصد سے ہم ماہرین تعلیم کے ذریعہ متعلقہ موضوع پر نہایت ہی غوو فکر کرنے کے بعد کچھ اقدامات کرنے کی تجویز آپ کو پیش کررہے ہیں تاکہ تعلیمی ادارے اور نظام تعلیم کو بہتر طریقے سے چلانے میں مدد مل سکے۔
اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند کے مرکزی تعلیمی بورڈن کے چیئرمین نصرت علی نے مندرجہ ذیل تجاویز، وزیر برائے فروغ انسانی وسائل کو پیش کیا:
نمبر (1) حکومت کو چاہیے کہ وہ پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کو پرائم منسٹر کیئر ز فنڈ یا کسی اور متعلقہ اسکیم سے مدد فراہم کرے۔
نمبر(2) پروویڈنٹ فنڈ (پی ایف) ڈپارٹمنٹ / ای اپی ایف او پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کو تین برس کے لیے بلا سودی قرض فراہم کرے۔
نمبر (3) حکومت کو چاہیے کہ وہ چھوٹے پرائیویٹ اسکولوں کو بلا سود ی قرض دینے کی پیشکش کرے جو اس نے ایم ایم ایس ایم ایز طرز پر اسکیم وضع کی ہے۔