اردو

urdu

ETV Bharat / city

نماز کے لیے جارہے 17 افراد کو کار نے کچلا - Delhi

دارالحکومت دہلی کے مشرقی علاقے میں عید کے موقعے پر ایک تیز رفتار کار نے نماز کے لیے جا رہے 17 افراد کو کچل دیا۔

عید کے موقع پر کار نے 17 لوگوں کو کچلا

By

Published : Jun 5, 2019, 8:55 PM IST

یہ واقعہ مشرقی دہلی کے کھریجی علاقے میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنا شروع کر دیا۔

عید کے موقع پر کار نے 17 لوگوں کو کچلا

ڈپٹی کمشنر میگھنا یادو نے بتایا کہ سبھی زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ملزم کے ٹھکانے کو دھونڈھ لیا گیا ہے۔

لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس کو پہلے سے یہ اطلاع تھی کہ اس علاقے میں لوگ نماز کے لیے جمع ہوں گے اور یہاں بھیڑ ہوگی۔ پھر بھی علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات نہیں کیے گئے۔

پولیس کے مطابق اس حادثے کی جانچ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details