دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر روس یوکرین جنگ کے خلاف انٹرنیشنل ایکشن کونسل فار ڈیموکریٹک ورلڈ گورنمنٹ نے آج ایک کینڈل مارچ کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر کونسل کے چیئرمین راجیو جوزف نے کہا کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان یہ جنگ جاری رہی تو تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔ پہلی اور دوسری جنگ عظیم صرف دو ملکوں کے درمیان معمولی تنازعات سے شروع ہوئی تھی اگر ایک اور عالمی جنگ ہوئی تو اس کرہ ارض پر پوری انسانیت کا تباہ ہونا یقینی ہے International Action Council for Democratic World Government Protest Against Russia Ukraine War۔
Candle March Against Russia Ukraine War: روس یوکرین جنگ کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر کینڈل مارچ - International Action Council for Democratic World Government
روس یوکرین جنگ کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر انٹرنیشنل ایکشن کونسل فار ڈیموکریٹک ورلڈ گورنمنٹ کے بینرتلے کنڈل مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں نے کہا کہ عالمی رہنما اقوام متحدہ کی تنظیم کو تحلیل کر دیں جو متحارب ممالک کو کنٹرول کرنے سے قاصر ہے Protests in Delhi Against Russia-Ukraine War۔
دو عالمی جنگوں نے شاید کچھ تہذیبوں اور بہت سی تاریخوں کو عالمی تاریخ سے مٹا دیا ہے لیکن تیسری عالمی جنگ کی صورت میں اس زمین پر کوئی مورخ، مصور نہیں بچے گا جو اس کی تاریخ لکھے یا پڑھ سکے۔
انہوں کہا کہ یہ ملک کیوں لڑ رہے ہیں؟ وہ بے گناہ لوگوں کو کیوں مار رہے ہیں؟ دنیا کی بھلائی کے لیے کام کرنے کے بجائے انسانیت اور اس خوبصورت زمین کو تباہ کرنے کی کوشش کے پیچھے کون ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے جو لوگ جنگ کو پسند کرنے والے حکمران منتخب کرتے ہیں انہیں اپنے خیالات کو بدلنے اور ان کے انتخاب کے طریقے کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ایکشن کونسل فار ڈیموکریٹک ورلڈ گورنمنٹ مطالبہ کرتی ہے کہ عالمی رہنما اقوام متحدہ کی تنظیم کو تحلیل کر دیں جو متحارب ممالک کو کنٹرول کرنے سے قاصر ہے اور ایک جمہوری عالمی حکومت تشکیل دیں جس کے پاس تمام اقوام کو کنٹرول کرنے کا اختیار ہو۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ چند عالمی رہنماؤں کے مالی فائدے کے لئے ہے اور ہمیں اس جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کا دباؤ بنانا چاہیے۔