اردو

urdu

ETV Bharat / city

کینسر کے مریض کی کورونا سے موت - کورونا مثبت پایا گیا کینسر کا مریض

دارالحکومت دہلی میں کینسر کے ایک مریض کی کورونا سے ہلاکت ہو گئی ہے، وہ دہلی کے اسٹیٹ کینسرانسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج تھا۔

کینسر کے مریض کی کورونا سے موت
کینسر کے مریض کی کورونا سے موت

By

Published : Apr 11, 2020, 2:29 PM IST

بتایا جا رہا ہے کہ اتر پردیش کے فیض آباد کا باشندہ وریندر سنگھ دہلی کینسرکے علاج کے لیے آیا تھا اور گول بلڈ کینسر کا مریض تھا، کورونا متاثر ہونے کے بعد اسے ایک دن قبل راجیو گاندھی سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اس کے ساتھ دو دیگر کورونا کے بھی مریض تھے۔

موصول اطلاعات کے مطابق راجیو گاندھی سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں تقریبا 25 کورونا کے مریضوں میں سے چار کی موت واقع ہو چکی ہے، ان کورونا متاثرین میں سے 21 میڈیکل اسٹاف شامل ہیں، جن کا دوسرے اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

ویریندر سنگھ کے پاؤں تلے سے زمین کھسک گئی، جب کچھ ماہ قبل اسے یہ پتہ چلا کہ وہ معدے کے کینسر جیسی مہلک بیماری کی لپیٹ میں ہے، کسی نے اسے بتایا کہ دہلی میں اسپتالوں کی حالت بہت اچھی ہوگئی ہے، اور یہاں مفت میں کینسر کا اچھا علاج ہو جائے گا۔

دہلی سرکار کے تحت چلنے والے دہلی کینسر اسپتال کا پتہ ڈھونڈتے ہوئے وریندر سنگھ ایک نئی زندگی کی امید میں یہاں پہنچا، یہاں اس کا اچھی طرح علاج بھی چل رہا تھا وہ کینسر کے علاج کے لئے ضروری کیموتھریپی کے نازک مرحلے سے گذر رہا تھا، کہ وہ نادانستہ طور پر کورونا وائرس کا شکار ہوگیا یہ نئی وبا اس کے لیے ایک ناسور بن کر آئی اور اسے اپنی زد میں لے لیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس کے ایک دن قبل ہی کینسر کے تین دیگر مریض بھی کورونا کی زد میں آکر ہلاک چکے ہیں۔

جب اسے علاج کے لئے دیگر دو مریضوں کے ساتھ راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کیا گیا تو اسے امید تھی کہ وہ پہلے ہی کینسر جیسی مہلک بیماری سے لڑ رہا ہے، لہذا وہ کورونا کو بھی شکست دے دے گا، لیکن کینسر کی بیماری سے کمزور ہوا اس کا مدافعتی نظام اس کے لئے مہلک ثابت ہوا، آخر کار وہ کرونا کے ساتھ اپنی زندگی کی آخری جنگ ہار گیا۔

جمعہ کی شام جاری اعداد وشمار کے مطابق دہلی میں کورونا مثبت مریضوں کے 183 نئے معاملے سامنے آئے تھے، ابھی تک کینسر مریض سمیت دو لوگوں کی موت ہوئی ہے، اس طرح جمعہ تک دہلی میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 903 تک پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details