اردو

urdu

ETV Bharat / city

کناٹ پلیس کی ویرانی - کورونا وائرس

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے پیش نظر معمولات زندگی پورے طور پر متاثر ہو چکی ہے۔ اس کا براہ راست اثر دہلی کے مشہور کناٹ پلیس میں بھی دیکھا جاتا ہے۔وہ بازار جہاں عام دنوں خریداری، اور گھومنے ٹہلنے والوں کا تانتا بندھا رہتا تھا اب وہاں کتوں کا اڈہ بنا ہواہے۔

کناٹ پلیس پرانسان نہیں صرف آوارہ کتے ہیں
کناٹ پلیس پرانسان نہیں صرف آوارہ کتے ہیں

By

Published : Apr 7, 2020, 12:38 PM IST

در حقیقت لاک ڈاؤن ہونے کے بعد کناٹ پلیس کے بیشتر دکانیں بند کردی گئیں ہیں۔ یہاں ریستوراں اور کھانے پینے کی دکانوں پر شٹر ہے یا نوٹس چسپاں کیا گیا ہے کہ وہاں کھانے پینے کی چیزیں صرف گھر کی فراہمی کے لئے ہیں۔ عالم یہ ہے کہ این ڈی ایم سی کی پارکنگ میں جہاں گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ نہیں ہوا کرتی تھی اب وہاں خاموشہ سنا ٹا اور جانوروں کا قبضہ ہے۔

کناٹ پلیس پرانسان نہیں صرف آوارہ کتے ہیں

آئندہ 14اپریل کو وزیر اعظم کے مطابق کیے گئے لاک ڈاؤن کی میعاد ختم ہورہی ہے۔لیکن اب بھی کورونا متاثرین کی تعدادمیں کسی طرح کی کمی نظرنہیں آر ہی میں بلکہ مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ایسی صورتحال میں مزید وقت میں توسیع کا امکان ہے۔ تاہم ، اگر یہ لاک ڈاؤن کھل جاتا ہے، تو کناٹ پلیس مارکیٹ کی وہ رونق رفتہ رفتہ بحال ہو اٹھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details